کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
ناز شاہ کو ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے پاکستان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد, قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ منگل کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا
بریڈفورڈ کی پاکستانی نژاد برطانوی رکن
پارلیمان، ناز شاہ کےخلاف مبینہ دھمکیوں کے سلسلے میں ویسٹ یارکشائر پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کیا ہے۔
ناز شاہ کو ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے پاکستان میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات کے مطالبے کے بعد, قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ منگل کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ یارکشائر پولیس اس بات کی تصدیق کر سکتی ہے کہ ایک 32 سالہ خاتون کو رکن پارلیمان ناز شاہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون کو حراست میں رکھا گیا ہے۔